• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، فوڈ اتھارٹی کی سحری کے اوقات میں کارروائیاں


سندھ فوڈ اتھارٹی نے سحری کے اوقات میں کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ریسٹورنٹ اور ڈیری شاپ میں ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کارروائیاں نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس، ناگن چورنگی اور بفروزن میں کی گئی۔

فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق 4 ریسٹورنٹس، ایک پکوان ہاؤس اور ایک ڈیری شاپ کا معائنہ کیا گیا، ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء پر 1 لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور تمام دکان مالکان کو 7 دن میں صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

تازہ ترین