چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے شمالی وزیرستان میں فوج پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آج پھر ایک جوان وطن پر قربان ہو گیا، پوری قوم دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والا جوان کے اہل خانہ کے غم برابر کی شریک ہے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا ہے کہ دھرتی پر جان قربان کرنے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں، ہزاروں شہریوں اور فوجی جوانوں کی قربانیوں سے قائم امن دہشت گرد پھر چھیننا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے تک ہمارے حوصلے بلند رہیں گے، پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔