برطانوی نوجوان نےایک پہیے والی سائیکل چلاتے ہوئے شاندار کرتب دکھائے جسےدیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے۔
ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی نوجوان کو اگر ماہر سائیکلسٹ کہیں تو کچھ غلط نہ ہوتا جو یونی سائیکل پر کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کر رہا ہے۔
ایڈونچر کے شوقین نوجوان نے کرتب بازی کیلئے اونچے نیچے دشوار گزارمقامات کا انتخاب کیا اور اپنی ایک پہئے والی سائیکل پرمختلف ٹرکس پیش کر کے نہ صرف ایڈونچر کا شوق پورا کیا بلکہ اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا جنہیں دیکھ کر شائقین بھی داد دیئے بغیر رہ نہیں سکے۔