امریکامیں پیٹو افراد کے درمیان (اویسٹر) سیپی میں چھپے کیڑوں کو کھانے کے عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
اس دلچسپ مقابلے میں درجنوں افراد نے حصہ لیااور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں جلدی جلدی سیپی کے کیڑے کھانے نظر آئے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس منفرد مقابلے میں فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے 8منٹ میں 528سیپی کے کیڑے کھاکر نہ صرف ایک بار پھر یہ مقابلے اپنے نام کرلیا بلکہ ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔