مسلم لیگ کے سینیٹر مصدق ملک نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے موقف کی حمایت کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو میں فواد چوہدری نے خیبرپختونخوا حکومت پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے آج سرکاری طور پر صوبے میں عید منانے پر خیبرپختونخوا حکومت پر ناراضی کا اظہار کیا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاقی حکومت کے سیٹ اپ کے تحت چلنا چاہیے، بصورت دیگر تو ہر صوبہ اور شہر اپنی الگ الگ عید منائے گا۔
پروگرام میں ن لیگی سینیٹر مصدق ملک نے فواد چوہدری کے موقف کی حمایت کی۔
پروگرام میں دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے آپس کے اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کو عید کی مبارک دیتے ہوئے ہاتھ بھی ملایا۔