چیمپئنز لیگ فٹ بال 2019کا ٹائٹل جیتنے والی لیور پول ٹیم کا ہوم ٹاؤن پہنچے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
ٹیم کے ایئر پورٹ پہنچے پر جیت کے جشن کا آغاز ہواجہاں کھلاڑی اورٹیم آفیشلز ٹرافی کے ہمراہ کھلے ٹرک پر چڑھ گئے جس کے بعدشہر کی مختلف سڑکوں پر ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
پریڈ کے دوران شہر کی سڑکوں پرساڑھے 7لاکھ سے زائدمداح ٹیم کی ایک جھلک دیکھنے اور انہیں خوش آمدید کہنے کیلئے جمع تھے۔اس موقع پر کھلاڑی بھی کافی پرجوش نظر آئے۔