پاک فوج نے تمام پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانیوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ ’’امن، ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کی دعاؤں کےساتھ عید مبارک‘‘، آمین ۔