ہوا میں اڑان بھرتے ہوئے جہاز سے چھلانگ لگانا کوئی بچوں کا کھیل نہیں اوریہ مظاہرہ اس انداز میں سر انجام دینے کا تو کسی نے خواب میں بھی نہ سوچا ہو۔
جی ہاں اہرام مصر کے اوپر12ماہر کرتب بازوں پر مشتمل ایک گروپ نے اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ پیش کر کے اپنے خواب کو سچ کر دکھایا۔
اسکائی ڈائیورز جہازپر سوار ہوکراہرام مصر کے اوپرہزاروں فٹ کی بلندی پر پہنچے اور وہاں سے بیک وقت چھلانگ لگادی۔5 اسکائی ڈائیورز نے اس دوران فضاء میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کرگول دائرہ ترتیب دیا۔
بعد ازاں اسکائی ڈائیور ز نے پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر کامیابی سے لینڈنگ کی۔