• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی اضلاع اور بلوچستان کی ترقی اہم ہے، آصف غفور

وزیر اعظم عمران خان کے بیان کے بعد پاک فوج کے ترجمان کا بیان بھی آگیا کہا کہ قبائلی اضلاع اور بلوچستان کی ترقی میں حصہ ڈالنا بہت اہم تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ دفاعی بجٹ میں ایک سال کی رضا کارانہ کٹوتی کے اثرات دفاع اور سیکورٹی پر نہیں پڑیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہر قسم کے خطرے کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت بر قرار رکھی جائے گی، مسلح افواج کی تینوں سروسز بجٹ کٹوتی کے اثرات مناسب طریقے سے اندرونی طور پر مینج کریں گی۔

تازہ ترین