وزیر اعظم عمران خان نے عید کی نماز اسلام آباد میں ادا کی۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ میں قائم مسجد میں نماز عیدبنی گالہ سیکرٹریٹ کے ملازمین اور سیکیورٹی اسٹاف کے ہمراہ ادا کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’’میرے پاکستانیوں! آپ سب کو عید مبارک۔‘‘
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئیے مل کر عہد کریں کہ ہم یکجا ہوکر اپنے معاشی بحران پر قابو پائیں گےاور ملک میں جاری معاشی بحران میں سماج کےغریب حصے پر کم سے کم بوجھ منتقل کریں گے۔
عمران خان نے نماز عیدکی ادائیگی کے بعد سب ملاقات کی اور عید کی مبارک باد دی۔