عید الفطر کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے قوم کو عید کی مبارکباد دی ہے -
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عید کی نماز نیول کمپلیکس میں ادا کی،جس کے بعد نیول چیف کی مختلف شعبہ جات بشمول سرونگ اور ریٹائرڈ افراد سے ملاقاتیں کیں۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئےکہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر اللہ تعالیٰ ہم پر رحمتیں نازل فرمائے اور ہمیں ایمانِ کامل کی نعمت سے نوازے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام، مسلح افواج بشمول بحری سرحدوں کے محافظوں کو عید کی خصوصی خوشیاں مبارک ۔
نیول چیف نے تہہ دل سے پاک افواج کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔