• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈشیڈنگ فری رمضان پر وزیرِ پاور ڈویژن کی تعریف

وزیراعظم عمران خان نے عوام کو لوڈشیڈنگ فری رمضان دینے پر وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب اور سیکریٹری عرفان علی کی کوشوں کی تعریف کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’عمر ایوب اور سیکرٹری عرفان علی جنہوں نے بہترین انداز میں بجلی چوروں کے خلاف اقدامات کیےاور بجلی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کام کیا، یہ قابلِ تعریف ہے۔‘‘

عمران خان نے کہا کہ ان کی کوششوں کی بدولت قوم کو پہلی مرتبہ لوڈ شیڈنگ سے پاک رمضان میسر آیا ہے، میں اس پر دونوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تازہ ترین