• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’وفاقی حکومت نے سندھ کے فنڈز میں کافی کٹوتی کی ہے‘‘

وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے فنڈز میں کافی کٹوتی کی ہے،گذشتہ ماہ میں بھی170 ارب کم دیے گئے۔

مراد علی شاہ نے سیہون شریف میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں دعا کرتا ہوں وفاقی حکومت ریوینیو کلیکشن میں کامیاب ہو، مگر لگتا نہیں ہے۔ ملکی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے، عوام وفاقی حکومت کے شکنجے میں ہے۔

وزیر اعلٰی سندھ نے کہا کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دینی چاہئےتھی،ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر کافی حیرت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا مارشل لا کے زمانے میں بھی نہیں ہوا کہ قیدیوں سے ورثاء کو ملنے نہیں دیا گیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت غریب لوگوں کو اور غریب کرنے کے چکر میں ہے۔

تازہ ترین