• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالاکوٹ، جیپ کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق

مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، حادثے میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بالاکوٹ میں ایک ہی خاندان کے افراد مٹی کوٹ میں شادی کی تقریب سے جیپ میں واپس گاؤں کھنڈا جا رہے تھے کہ مانگلی کے قریب ڈرائیور سے جیپ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں جیپ کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو بالاکوٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین