ملتان( سٹا ف رپورٹر)جنوبی پنجاب میں پہلی بار انجیو گرافی میں کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئےبارہ سالہ بچی کے دل کا سوراخ کسی قسم کی سرجری کی بغیر بند کر دیا گیا۔چودھری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پیڈز کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر محمد یونس اور ان کی ٹیم نےچھاتی کھولےبغیر وی ایس ٹی ڈایوائس کے ذریعہ یہ عمل کیا۔رحیم یار خان کی بارہ سالہ سدرہ کے دل میں پیدائشی طور پر سوراخ تھا۔بارہ سالہ بچی کےسارے علاج پر کوئی رقم خرچ نہیں ہوئی۔