• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان ‘پالس ردڈ پر جیپ دریا میں گرنےسے 8افراد جاں بحق ‘ 3زخمی‘ 6لاپتہ

بفہ(نمائندہ جنگ)کوہستان میں پالس روڈ پر مسلم باغ کے مقام پر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق، 3 زخمی جبکہ 6 لاپتہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق کوہستان میں غدر سے پالس جانے والی مسافر جیپ شلکن آباد کے قریب بے قابو ہو کر دریا میں جا گری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے جن کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت جیپ میں 21 افراد سوار تھے،حادثے میں 14 افراد دریا میں جاگرے جن میں سے 8 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 6 بدستور لاپتہ ہیں جن کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے بعد حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 14ہو جانے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو کئے گئے 7 افراد میں سے 3 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین