آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

لاہور ائر پورٹ، مسافر کے 3 بیگز سے 4600پستول کی گولیاں برآمد

لاہور ائر پورٹ پر کسٹمز حکام نے بڑی کارروائی کی اور پستول کی گولیوں سے بھرے 3بیگز برآمد کرلئے۔

کسٹمز حکام کے مطابق دبئی سے آنے والی نجی ائر لائن کے مسافر کے 3بیگز سے پستول کی 4600گولیاں اور 800خالی خول برآمد ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کلکٹر کے مطابق مسافر اپنے 3بیگز سامان کی بیلٹ پر چھوڑ کر فرار ہوگیا،جن سے پستول کی ہزاروں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق دبئی سے لاہور پہنچنے والے مسافر کے بارے میں تفتیش جاری ہے، جلد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

متفرق سے مزید