• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں ڈالنے سے معیشت بہتر ہوتی ہے تو ڈال دیں، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کے تیر برسادیئے۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں جیل میں ڈالنے سےان کےپیٹ بھرتے ہیں اور معیشت اچھی ہوتی ہے تو ڈال دیں، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آج اپنی ناکامیاں چھپارہےہیں ،ملک میں روزگار بند ہوگیا، ڈالر اُوپر جارہا ہے، ملک میں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔

پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ اس حکومت کے دور میں تنخواہ کی ویلیو نہیں رہی، گیس کے بل میں 200فیصد اور بجلی کےبل میں اضافہ ہوگیا۔

تازہ ترین