آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار19؍ربیع الاوّل 1441ھ 17؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہ ہوئیں تو پروگرام معطل ہوسکتا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی ( خبرایجنسی) گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہ ہوئیں تو پروگرام معطل ہوسکتا ہے،ایف اے ٹی ایف اور دوسری شرائط پوری کرنے کیلئے کوششیں ہورہی ہیں۔کراچی میں اسٹاک مارکیٹ اور معاشی تجزیہ کاروں کو بریفنگ کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف شرائط پوری کرنے کے لئے خصوصی ٹیم کام کررہی ہے، ایف اے ٹی ایف کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام خطرے میں ہے ، ایف اے ٹی ایف کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو آئی ایم ایف پروگرام معطل ہو سکتا ہے، ایف اے ٹی ایف سے متعلق حکومت سے بات چیت جاری ہے، ایف اے ٹی ایف کے رکن ملکوں سے مدد کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں، اس حوالے سے سیاستدانوں کے ذریعے رکن ملکوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔رضا باقر نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے بچت اور اخراجات میں بڑا خلا پیدا ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو صفر نہیں کیا جائے گا ۔

اہم خبریں سے مزید