• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور منصوبہ پرمذاکرات کل واہگہ پر ہوں گے

اسلام آباد (صباح نیوز) کرتارپور راہداری منصوبے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کل (اتوارکو) 14 جولائی کو واہگہ بارڈر پر ہوں گے۔ بھارتی وفد مذاکرات میں شرکت کے لیے واہگہ بارڈر پہنچے گا، ڈی جی سارک اور ساوتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل مذاکرات کے حوالے سے میڈیا کو بریف کریں گے۔کرتار پور راہداری کے بارے میں ڈائیلاگ کا پہلا مرحلہ بھارت میں ہوا تھا، دفتر خارجہ کی ٹیم نے بھارت میں ہونے والے ان مذاکرات میں شرکت کی تھی۔ واضح رہے کہ کرتار پور راہداری کے بارے میں مذاکرات کا دوسرا دور اب پاکستان میں ہو رہا ہے۔
تازہ ترین