• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور راہداری کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں داخل

کرتارپور راہداری کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، زیرو پوائنٹ سے دربار اور شکر گڑھ نارووال روڈ تک سڑک، انٹری گیٹ اور رہائشی عمارتوں کا 90 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔

باباگرو نانک کے550 ویں جنم دن سے پہلےپاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے، دربار کے 2 داخلی دروازے اور تالاب مکمل کر دئیے گئے ہیں۔

لنگر خانہ، مہمان خانہ، ایڈمن بلاک اور رہائش گاہوں سمیت دیگر عمارتوں کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ بابا گورو نانک سےمنسوب کنوؤں کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

سیلابی پانی سے بچاؤ کے لئے بنائے گئے حفاظتی بند پر پتھر لگائے جارہے ہیں، باباگورو نانک سے وابستہ زرعی رقبہ کی بحالی کے ساتھ ساتھ بارڈر ٹرمینل اور پارکنگ ایریا کا کام تیزی سے جاری ہے۔

تازہ ترین