• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نرسوں کا احتجاج، وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ

کراچی میں سندھ نرسنگ الائنس کے احتجاجی مظاہرین پریس کلب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے 5 رہنمائوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں سندھ نرسنگ الائنس کےاحتجاجی مظاہرین پولیس کے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کےاستعمال کے باوجود ٹولیوں کی صورت میں پی آئی ڈی سی تک پہنچ گئے ہیں، راستے میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان تکرار اور ہاتھا پائی مسلسل جاری ہے، پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نےمظاہرین کوپی آئی ڈی سی ٹریفک پولیس چوکی کےسامنے روک دیا ہے اور ٹریفک کو شاہین کمپلکس سے ایم آر کیانی روڈ اور سلطان آباد کی جانب بھیجا جارہا ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

تازہ ترین