• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: ڈاکٹر عزیز احسن

صفحات : 224،قیمت: 400روپے

ناشر: نعت ریسرچ سینٹر، B-306 ، بلاک 14 ،گلستان جوہر، کراچی

ڈاکٹر عزیز احسن کا نام اور کام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ نعتیہ ادب پر تحقیق کے حوالے سے ان کی متعدد کتب شایع ہوچُکی ہیں۔ پیشِ نظر کتاب درحقیقت مصنّف کے حمد و نعت کے حوالے سے متعدد کتب پر لکھے گئے مقدموں، دیباچوں اور تقریظوں پر مشتمل ہے، چناں چہ اس کتاب میں کل23عنوانات کے تحت کچھ طویل مضامین اور کچھ اختصاریئے ہیں۔ مضامین میں شاعری اور مذہب، نعتیہ شاعری میں عصری شعور، نعت کا تخلیقی سفر، نعتیہ شاعری میں متنی کثیرالمعنویت کے مظاہر، نعت اور جدید تنقیدی رجحانات، ایک تجزیاتی مطالعہ کے علاوہ دیگر مضامین حمد و نعت سے متعلق کتب پر لکھے گئے مقدموں، دیپاچوں اور تقریظوں پر مشتمل ہیں۔ حمد ونعت اور نعتیہ ادب سے وابستہ افراد کے لیے بلاشبہ یہ ایک لائقِ مطالعہ کتاب اور گراں قدر علمی کاوش ہے۔

تازہ ترین