• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 05 اگست ، 2019

عید قرباں کی آمد آمد، شہر شہر مویشی منڈیاں سج گئیں


عیدِ قرباں کی آمد آمد ہے، شہر شہرخوبصورت جانوروں کی منڈیاں سج گئی ہے۔

کراچی کےسپرہائی وے پر قائم کی جانے والی ایشیا کی سب سے بڑی اور خوبصورت مویشی منڈی سج گئی ہیں، یہاں ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانور لائے جا چکے ہیں۔

مویشی منڈی میں خریداروں کے رش میں بھی اضافہ ہوا ہے، عوام کو توقع تھی کہ بارش کے باعث شاید جانوروں کی قیمتیں نیچے آئیں گی تاہم ایسا نہ ہو سکا۔

اس مویشی منڈی میں 48 بلاکس بنائے گئے ہیں جن میں سے 6 وی وی آئی پی اور 22 وی آئی پی بلاکس بھی شامل ہیں، خریداروں کی سہولت کیلئے اے ٹی ایم مشین بھی نصب کی گئی ہے، منڈی میں کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے مانیٹرنگ سیل بھی بنایا گیا ہے۔

اس مویشی منڈی میں گائے، بکرے، اونٹ غرض قربانی کے لیے ہر سائز اور رنگ کے جانور موجود ہیں۔

مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کو سجانے سنوارنے کا سامان فروخت کرنے کی دکانیں بھی لگائی گئی ہیں۔

مویشی منڈی میں آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ جانور مہنگا ہو یا سستا لیکن ہر مسلمان پر سنتِ ابراہیمی فرض ہے کہ وہ قربانی کا فرض ادا کرے۔