آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 22؍ صفر المظفّر1441ھ22؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عید الاضحیٰ پر میک اَپ کیسا ہونا چاہیے

عید الفطر کی طرح عید الاضحی بھی خواتین کے سجے سنورے بغیر مکمل نہیں ہوپاتی۔ عید کے تینوں دن کے لیے ملبوسات کی خریداری تو یقیناً آپ کرچکی ہوں گی، تو اب باری ہے اپنی دلکشی اور خوبصورتی میں اضافے کی۔ عید کے دن خواتین کی تیاری میں میک اَپ لک بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ چونکہ عید الفطر کی نسبت عید الاضحیٰ پر خواتین کی مصروفیات دگنی ہوجاتی ہیں چنانچہ آپ کا میک اَپ اور ہیئر اسٹائل اس دن کی مصروفیات کے پیش نظر ہونا چاہیے۔ آئیے بات کرتے ہیں کہ دن اور رات کے اوقات میں عید میک اَپ لُک کیسا ہونا چاہیے۔

بیس کی تیاری

میک اَپ کا پہلا مرحلہ بیس کی تیاری ہے۔ بیس بنانےسے قبل آپ کی جِلد کا صاف و شفاف ہونا بے حد ضروری ہے۔ جِلد کی صفائی کے لیےچہرے اور گردن کوکلینزنگ مِلک سے صاف کریں۔ اگر آپ بیس لگانا پسند کرتی ہیں تو نیچرل بیس استعمال کریں، جو آپ کے چہرے پر زیادہ نمایاں نہیں ہوگا اور اسے نیچرل میک اَپ فراہم کرے گا۔ دوسری جانب نیچرل میک اَپ لک کے لیے ان دنوں خواتین میں بی بی کریم (B.B Cream) کا استعمال بھی کا فی اِن ہے۔ اگر آپ فاؤنڈیشن استعمال کررہی ہیں توکوشش کریں کہ اسے کم سے کم لگائیں۔ آخر میں بیس سیٹنگ کے لیے بڑے برش کی مدد سے پاؤڈر اپلائی کریں۔ زیادہ پاؤڈر استعمال نہ کریں ورنہ آپ کا چہرہ کیک کی طرح لگے گا۔

آئی میک اَپ لک

صنف ناز ک کی خوبصورتی اور نکھار میں اضافےکیلئے آنکھیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عید الاضحی کے روزان کا بناؤ سنگھار بھی خاصی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔

آئی شیڈو:میک اَپ کی تمام خوبصورتی اور رعنائی مناسب آئی میک اَپ کے بغیر نامکمل لگتی ہے، لہٰذاعید پر خاصا محتاط رہ کرآئی میک اَپ کریں۔ ٹرینڈز کی بات کریں تو ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ اس عید پر چاہے آپ بولڈ میک اَپ کریں یا لائٹ میک اَپ، دونوں صورتوں میں پنک آئی شیڈو کا انتخاب بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔ بولڈ میک اَپ لک کے لیے بولڈ شائنی پنک آئی شیڈو بطور آئی لڈ بھی استعمال کیا جاتا ہے،جبکہ لائٹ میک اَپ لک کے لیےصرف اوپری سطح پر پنک شیڈو استعمال کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب آئی لڈ پر وائٹ شیڈو ہی مناسب رہتا ہے۔

ڈرامٹک آئی لائنر: اگر آپ اس عید پر مصروفیات کے باعث آئی شیڈو کا استعمال ضروری نہیں سمجھتیں توصرف آئی لائنر کے ذریعے بھی اپنی آنکھوں کی دلکشی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ اگر آپ کو کچھ عرصے پہلے منعقد کیا گیا کانز فیسٹول یاد ہو تواس میں بیوٹی کوئین دیپیکا پڈو کون نے بھی آنکھوں کی خوبصورتی کے لیے ڈرانٹک آئی لائنر کا ہی انتخاب کیاتھا۔ ڈرامٹک آئی لائنر کے لیے بلیک لائنر کے بجائےکلر فل لیکویڈ آئی لائنر کا انتخاب کریں۔ اپنی آنکھ کے پپو ٹے کو ذرا سا کھینچ کر پکڑیں اور پھر لیکو یڈ لائنر کو آنکھ کے درمیانی حصے سے بیرونی حصے کی جانب لگائیں۔ ڈرامٹک انداز میں لائنر لگانے کے لیے لائن کا بیرونی حصہ اندرونی حصے کی نسبت گہر ا ہو نا چا ہیے۔ آخر میں اندرونی حصے کی جانب لائنر سے دوسری لائن بنائیں اور پھر دونوں کو ملا دیں۔

شمر لک: رواں برس گلیٹر کے بجائے شمر میک اَپ لک ٹرینڈ کا حصہ ہے، لہٰذا عید میک اَپ لک کےلیے بھی اس بات کا خاص خیال رکھیں۔ شمر لک خاندانی یا عام تقاریب کے لیے زیادہ مناسب اور بہتر سمجھا جاتا ہے۔ آئی میک اَپ کے لیے گلیٹر کا استعمال بالکل ختم کرتے ہوئے اس کے بجائے کارنر پر شمر اور بلش آن جبکہ ناک اور رخسار کی ہڈی کے ابھار کے لیے شمر کا ہی انتخاب کریں۔

لپ شیڈ

لپ اسٹک کا انتخاب آپ کے میک اَپ لک پر منحصر ہے۔ دن کی تقریبات میں پیچ، پنک اور ٹی پنک جیسے لپ کلرزاچھے لگتے ہیں جبکہ رات کی تقریبات کیلئے، اگر آپ کا آئی میک اَپ لائٹ ہوتو نسبتاً گہرے رنگ کے شیڈز بہترین رہتے ہیں۔ البتہ آپ ایک ہی شیڈ میں لپ اسٹک لگانے کی بجائے 2یا 3شیڈ ملاکر بھی کوئی منفرد شیڈ بناسکتی ہیں۔

نیل آرٹ

چہرہ خوبصورت ہو اور ہاتھ بے رونق نظر آئیں تو کیا خواتین کی تیاری مکمل سمجھی جاسکتی ہے ؟ یقیناً نہیں، لہٰذا مینی اور پیڈی کے علاوہ نیل آرٹ پر بھی خاص توجہ دیں۔ ایکسپرٹ کے مطابق مختلف اور منفرد قسم کے نیل آرٹ ناخنوں سمیت ہاتھوں کی دلکشی میں بھی اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ذیل میں ہم جن نیل آرٹ کا ذکر کرنے جارہے ہیں، ان کیلئے زیادہ محنت اور وقت درکار نہیں ہوگا۔

میٹ پرپل آرٹ:ـ اس برس پرپل رنگ (جامنی) کو خاص اہمیت دی جارہی ہے۔ آپ بھی اپنی ہاتھوں کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے میٹ پرپالش استعمال کرسکتی ہیں۔ تمام ناخنوں پر ’میٹ پرپل‘ نیل پالش لگائیں اورتیسری انگلی نیل آرٹ کے طور پر منتخب کریں۔ پرپل نیل پالش لگے ناخنوں پرسلور گلیٹر سے بنے فلاور آپ کے ہاتھوں کو الگ دلکشی دیںگے۔

شمری ٹرائی اینگل: اس نیل آرٹ لک کے لیے عمومی طور پر لائٹ کلرز کی نیل پالش کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ نیل پالش لگانے کے بعد ناخن کی نچلی جانب ٹرائی اینگل شیپ میں گلیٹر شمر لگایا جاتا ہے۔

ویلو یٹ نیل آرٹ: ویلویٹ نیل آر ٹ اس برس کے مقبول نیل آرٹ لک میں سے ایک ہے جو کہ ویلویٹ نیل وارنش کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔ ویلویٹ نیل وارنش ایک ایسا سیٹ ہے جونیل وارنش ،ویلوٹ پاؤڈر اور ایک برش پر مشتمل ہوتاہے، جس میں نیل وارنش لگانے کے بعد ویلویٹ پاؤڈر لگایا جاتا ہے۔ اس پاؤڈر کے بعد ناخن مخملیں تاثر دینے لگتے ہیں۔

فیشن اینڈ شوبز سے مزید