بہاولپور(نمائندہ جنگ) بہاولپور کے علاقے ڈیرہ بکھا میں مدرسے پر چھاپہ ،زنجیروں سے جکڑا کم سن طالب علم بازیاب کرالیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ عباس نگر نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے چک 33 بی سی سردار والی کی دینی درسگاہ پر چھاپہ مارا جہاں پر مدرسہ انتطامیہ نے محمد سعد کو زنجیروں سے باندھ کر تالا لگایا ہوا تھا پولیس نے مدرسے کے اساتذہ اور بچے کو تھانہ عباس نگر منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی اس موقع پر تھانہ عباس نگر کے ایس ایچ او اسلم بلوچ سے جب مؤقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مدرسہ انتطامیہ نے بچے کو زنجیروں میں باندھ کر ظلم کیا ہے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔