کراچی (نیوزڈیسک )امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے اہم مشیر آج انہیں اس امن عمل سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ٹرمپ جمعے کو اپنے چوٹی کے مشیروں سے ملاقات کر رہے ہیں، تاکہ طالبان سے ہونے والے مذاکرات اور ممکنہ سیاسی تصفیے سے متعلق گفت و شنید کی جا سکے، جس سے افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا ممکن ہو سکے۔