• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈین جونز پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے خواہاں

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ 58 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دی ہے۔

ڈین جونز پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈ کوچ ہیں اور ان کی کوچنگ میں اسلام آباد نے دو پی ایس ایل ٹائٹل جیتے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے اشتہار دیا تھا ۔

تازہ ترین