• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر ندی اور مچھر کالونی نالے میں 3 کمسن بچیاں ڈوب کر جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر ندی اور مچھر کالونی میں نالے میں دو بہنوں سمیت 3 کمسن بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں،تفصیلات کے مطابق ملیر بسمبہ گوٹھ نزد اللہ والا چوک کے قریب ندی میں ڈوب کر دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں،پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضاکاروں نے کافی جدو جہد کے بعد دونوں کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیاجہاں 9انسہ بانو اور14سالہ سلمہ بانو دختر دین محمد کے ناموں سے شناخت ہوئی،ایس ایچ او عصمت اللہ مروت کے مطابق دونوں دونوں بہنیں اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ ندی میں کپڑے دھونے آئے تھیں،اس دوران انسہ بانو کا پاؤں پھسلا جسکے نتیجے میں وہ ندی میں جا گری،اسے ڈوبتا دیکھ کر دوسری بہن نے اسے بچانے کے لیئے ندی میں چھلانگ لگا دی تاہم ندی میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے دونوں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں،دونوں بہنوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، مچھر کالونی قباء مسجد کے قریب نالے میں ڈوب کر 3سالہ بچی جاںبحق ہو گئی،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کیاجہاں اسکی شناخت حنا دختر رحمت کے نام سے کی گئی،ایس ایچ او اسلم کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ قریب موجود نالے میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔

تازہ ترین