• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈین چینلز دکھانے والوںکیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی، چیئرمین پیمرا

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے پیمرا ریجنل دفاتر فیصل آباد اور سرگودھا کا دورہ کیا۔ چیئرمین پیمرا کو دونوں ریجنل دفاتر کی لائسنسنگ، قوانین کے نفاذ، انڈین چینلز کے خلاف کارروائی اور دیگر عملی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔اس دورے کے موقع پر چیئرمین پیمرا نے سرگودھا، چنیوٹ، بھکر، خوشاب، جھنگ، فیصل آباد، میانوالی ٹوبہ ٹیک سنگ اور ننکانہ کے کیبل آپریٹرز کے وفودسے ملاقاتیں کیں اور مقبوضہ کشمیر کے حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے انہیں انڈین چینلز اور انڈین مواد کے خاتمے سے متعلق احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرنے اور اپنی نشریات کو قوانین کے مطابق بنانے کی تلقین کی اور خبر دار کیاکسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں پیمرا سخت اقدامات کرنے کا مجاز ہو گا۔ اس موقع پر تمام کیبل آپریٹرز اور یونین کے عہدیداران نے بھی اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مہم میں پیمرا کا بھرپور ساتھ دیں گے،چیئرمین پیمرا نے کیبل آپریٹرزکے نمائندگان کو اُن کے جا ئز مطالبات کو پوراکرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین