آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عماد وسیم کی دلہن کی تصویر سامنے آگئیں


قومی کرکٹر عماد وسیم کی اپنی ہونے والی دُلہنیا کے ساتھ تصویر منظر عام پر آگئی۔

عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں۔

قومی کرکٹر عماد وسیم کی اپنی ہونے والی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


سامیہ ملک نامی ایک پاکستانی ٹوئٹر صارف نے قومی کرکٹر کی تصویر شئیر کی اور ساتھ ہی لِکھا فاسٹ بولر حسن علی کے بعد اب عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔

دوسری جانب عماد وسیم کی زینب نامی مداح نے ٹوئٹر پر عماد وسیم کی ایک ویڈیو شئیر کی۔ ’شادی کی تیاریاں‘ کے کیپشن سے منسلک ویڈیو میں عماد وسیم اپنی شادی کے لیے شیروانی پسند کرتے نظر آرہے ہیں۔


واضح رہے کہ عماد وسیم کی شادی کی تقریب 26 اگست کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔

عماد وسیم کی شادی کی تقریب کے دعوت نامے بھجوادیے گئے ہیں،تقریب میں وزیراعظم عمران خان ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید