• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی مس ایڈونچر کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی مس ایڈونچر کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن ہیڈکوارٹر گلگت کے دورہ کیا، اس دوران انہوں نے  افسران و جوانوں سے خطاب کیا اور کہا کہ مشرقی سرحد پر خطرے کا تعلق مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتِ حال سے ہے، ہم مشرقی سرحد پر موجود خطرے سے آگاہ ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے۔

 آرمی چیف نے موسمی چیلنج، زمینی صورتِ حال اور دنیا کے بلند ترین میدانِ جنگ میں ہونے کے باوجود جوانوں کی تیاری اور جذبے کو سراہا۔

تازہ ترین