• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپیرنسی نے نیب کی کارکردگی کی تعریف کردی


ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی کی تعریف کردی۔

چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سہیل مظفر نے کہا ہے کہ سابق جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب کی پچھلے 20 ماہ کی کارکردگی شاندار رہی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی 27 اینٹی کرپشن ایجنسیز کے موازنے میں نیب کی کارکردگی عمدہ ثابت ہوئی۔

سہیل مظفر نے مزید کہا کہ نیب نے پچھلے 20 ماہ میں 71ارب روپے کی ریکوری کی ہے، احتساب عدالتوں میں دائر نیب کے 600مقدمات کی اس سے پہلے تاریخ نہیں ملتی۔

چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ نیب نے اپنے قیام کے بعد سے اب تک انسداد بدعنوانی کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جسٹس(ر) جاوید اقبال کی ڈائنامک لیڈرشپ کی وجہ سے نیب کو اہم کامیابیاں ملیں، چیئرمین نیب نے اسے ایک متحرک ادارے میں تبدیل کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے’احتساب سب کا‘ کی پالیسی اپنا کر بدعنوان عناصر سے لوٹی رقم کی بازیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

تازہ ترین