پشاور(اسٹاف رپورٹر) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کےلئے یکم محرم سے 13محرم تک دفعہ 144کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش، وال چاکنگ اور اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی عائد کردی ہے، قابل اعتراض پمفلٹ و پوسٹر چھاپنے اور تقسیم پر بھی پابندی ہوگی،یکم سے 13محرم تک وال چاکنگ، گاڑیوں کے کالے شیشوں،افغان مہاجرین کے کیمپوں سے نکلنے، رینٹ اے کارپر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، ، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے یکم محرم سے 13 محرم تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کی روسے ضلع پشاور میں وال چاکنگ اور اشتعال انگیز تقاریر کیساتھ ڈبل سواری ، گاڑیوں کے کالے شیشوں، اسلحہ کی نمائش اور اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،دفعہ144کے تحت افغان مہاجرین کے اپنے کیمپوں سے نکلنے ،نفرت انگیز تقاریر اورجلوس کی گزر گاہوں میں آنیوالے راستوں پر دکانوں کے سامنے کھڑا ہونے پر بھی پابندی ہوگی ، اس کے ساتھ ساتھ آتش گیر مواد کی خرید و فروخت ،رینٹ اے کار کے کاروبار پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔