• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی تھائی لینڈ سے سیر سپاٹوں کی ویڈیو وائرل

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

چند ماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی فنکاروں کی خوبرو جوڑی اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی نے اپنے ہنی مون کی خوبصورت ویڈیو شیئر کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فنکار جوڑی نے مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اس جوڑی کو مختلف مہم جو سرگرمیاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اس جوڑی کو تھائی لینڈ کے سیر سپاٹے کرتے دیکھا جا سکتا ہے، دونوں اس موقع پر خوش و خرم انداز میں دکھائی دیے۔

سیر سپاٹوں کے دوران انہوں نے مہم جوئی بھی سرانجام دی جس میں زپ لائننگ اور بائیک رائڈنگ نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

وائرل ویڈیو میں اس جوڑے کو خوبصورت ساحلوں سے لطف اندوز ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ شہریار منور اور ماہین صدیقی کی پہلی ملاقات شادی سے تقریباً ڈیڑھ برس قبل ایک کافی پر ہوئی تھی تو دیکھتے ہی دیکھتے محبت میں تبدیل ہوگئی۔

یہ فنکار جوڑی گزشتہ برس کے اختتام پر دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید