• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے کرتار پور راہداری کھولنے پر مذاکرات کی پاکستانی پیشکش قبول کر لی

اسلام آباد(جنگ نیوز)باباگرونانک کی 550 ویں سالگرہ پرکرتار پور راہداری کھولنے کے معاملے پر پاکستان کی اعلیٰ مذاکرات کی پیشکش بھارت نے قبول کرلی ۔ کرتارپورراہداری پر پاکستان اور بھارت میں اعلیٰ سطحی مذاکرات4 ستمبر کو ہوں گے ،پاکستانی وفد کی قیادت ڈاکٹر فیصل کریں گے، پاکستان کی پیشکش کا بھارت نے باضابطہ جواب دیدیاہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین یہ اعلیٰ سطح مذاکرات کا تیسرادور ہو گا، مذاکرات واہگہ ،اٹاری سرحدبھارتی علاقے میں ہوناطے پائے ہیں ، کرتارپورراہداری کے مسودے پر حتمی مذاکرات ہوں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مخلصانہ کوشش ہے کہ حتمی مسودے پر اتفاق رائے طے پا جائے، کرتارپور راہداری منصوبے کے مسودے پر تاحال80فیصداتفاق رائے ہے،پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ساؤتھ سارک ڈاکٹر فیصل کریں گے،دوطرفہ مذاکرات پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔

تازہ ترین