• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: کابل میں خودکش کار دھماکا، 10افراد ہلاک

افغانستان: کابل میں خودکش کار دھماکا، 10افراد ہلاک


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے 10 افراد میں امریکی فوجی سمیت 2 نیٹو اہلکار بھی شامل ہیں۔

خود کش کار بم دھماکے میں حملہ آوروں کی جانب سے افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت میں داخل ہونے والے غیر ملکی افواج کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکا خیز مواد سے بھری کار کو خود کش حملہ آور نے غیر ملکی افواج کے قافلے کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔

نیٹو نے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں 2 نیٹو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جن میں سے ایک فوجی کا تعلق امریکا جبکہ دوسرے کا تعلق رومانیہ سے بتایا گیا ہے۔

بعض اطلاعات کے مطابق طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

تازہ ترین