• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انٹارکٹیکا کے آسمان پر رنگوں کا انوکھا رقص

آسمانوں پر رنگوں کا انوکھا رقص


انٹارکٹیکا میں واقع چین کے ریسرچ سینٹر سے آسمان پر رنگوں کے رقص کا انوکھا نظارہ دیکھا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انٹارکٹیکا میں قائم چین کے ریسرچ سینٹر پر گزشتہ روز رنگوں کے رقص کے انوکھے نظارے دیکھنے میں آئے جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا، آسمان پر دکھائی دینے والی یہ رنگین لہریں فضا میں موجود مقناطیسی ذرات اور زمین کے گِرد موجود برقی لہروں اور مختلف گیسوں کے ٹکرانے کی وجہ سے وجود میں آئیں۔

رنگوں کے اس انوکھے ملاپ اور رقص کرتی لہروں کا قدرتی نظارہ کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا گیا ہے جبکہ یہ ویڈیو وائرل ہوچُکی ہے اور اِس منظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔ 

تازہ ترین