آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار20؍ صفرالمظفر 1441ھ 20؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

لاہور: تیسری شادی پر بیوی نے شوہر کی جان لے لی

لاہور کے علاقے سندر میں اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، مقتول کی بیوی اور سالا ہی اس کے قاتل نکلے، جنہوں نے مقتول کو تیسری شادی کرنے کی رنجش پر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق مقتول سلطان علی شاہ کی دوسری بیوی سمعیہ نے اپنے بھائی وسیم الحسن کی مدد سے شوہر کو پہلے دودھ میں نشہ آور گولیاں دے کر سلا دیا جس کے بعد اس کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔

ملزمان نے مقتول کی لاش لینڈ کروزر میں ڈال کر نجی سوسائٹی کے نزدیک گڑھے میں پھینک دی۔

سفاک ملزمان سمعیہ اور وسیم الحسن نے لاش کی شناخت چھپانے کے لیے مقتول سلطان علی شاہ کی انگلیوں کے پورے بھی کاٹ دیئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید