• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت عروج پر ہے، مشال ملک

حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت عروج پر ہے، کم عمر بچوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کو کرنٹ لگایا جا رہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ اس وقت کشمیر کاز کو پوری دنیا میں اٹھانے کی ضرورت ہے، مقبوضہ وادی میں خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کردی گئی ہے ، نوجوانوں کو حراستی مراکز میں بجلی کے جھٹکے دیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کنونشن سینٹر میں یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق خصوصی تقریب میں مشال ملک نے شرکت کرتے ہوئے اقوام عالم سے کشمیر میں ظلم وستم پرنوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا،

تازہ ترین