• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی خوبرو اداکارہ نیمل خاور خان کا کہنا ہے کافی، چائے اور سوڈا اجتناب جلد کی خوبصورتی کے لیے بہتر ہے۔


پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی25 سالہ اداکارہ نیمل خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے 5 ٹپس دیں۔

حال ہی میں پاکستانی اداکار اور اینکر پرسن حمزہ علی عباسی سے شادی کرنے والی اداکارہ نیمل خاور خان کا کہنا تھا کہ اچھی جلد کے لیے کافی، چائے اور سوڈا جیسے ڈرنکس سے اجتناب کرنا بہت ضروری ہے ان کے استعمال سے آپ کی جلد بہت خشک ہو جاتی ہے۔  

یہ بھی پڑ ھیں: حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا ولیمہ

نیمل خاور نے کہا کہ اچھی اور تروتازہ جلد کے لئے پانی کا استعمال زیادہ کریں، کم از کم ایک دن میں ایک لیٹر پانی ضرور پئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  میک اپ کم سے کم استعمال کریں اور اپنی جلد پر کوئی اچھا لوشن ضرور لگائیں یا کسی خالص تیل سے چہرے پر مساج کریں۔

نیمل خاور خان نے کہا کہ سونے سے قبل اپنے چہرے کو صاف کرنا نہ بھولیں۔

تازہ ترین