• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: طالبات کیلئے برقع لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی محکمہ تعلیم کو طالبات کو لازمی برقع پہننے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل نے حکومتی اجازت لیے بغیر نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

دوسری جانب سیکریٹری تعلیم خیبر پختونخوا ارشد خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایسی کوئی پالیسی نہیں بنائی جس کے تحت چادر اوڑھنا یا برقع پہننا لازمی ہو، صوبے میں امن و امان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پختون روایات کے مطابق خواتین کی عزت کی جاتی ہے، کسی بھی افسر کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ حکومتی پالیسی کے بغیر اپنے طور پر فیصلہ کرے۔

تازہ ترین