• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنڈا مار افراد پولیس کیخلاف سراپا احتجاج ‘سا تھیوں کی رہا ئی کا مطا لبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر) پشاور میں مختلف مقامات پر کپڑا لانے لے جانے والے اور کپڑے کی خرید و فروخت سے منسلک حیات آباد پولیس کیخلاف سراپا احتجاج رادبن گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم معذور ہونے کی وجہ سے اور کوئی کام بھی نہیں کر سکتے مظاہرین حیات آباد پولیس ہمارے بچوں کے منہ کا نوالہ چھین لیتی ہیں، انہوں نے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی اور کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں معذوروں کیساتھ نا انصافی ہورہی ہے پولیس نے کھانا کھاتے ہوئے 12 معذور افراد کو گرفتار کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے بے گناہ معذور دوستوں کو رہا کیا جائے صوبائی حکومت ہم معذور افراد کے لئے باعزت روزگار کا بندوبست کرے یا ہمیں کام کرنے دیا جائے ۔
تازہ ترین