• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہائی کمشنر حلوائی بن گئے


پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ’تھامس ڈریو‘ حلوائی بن گئے۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ’تھامس ڈریو‘ پاکستانی کھانوں کے نہ صرف شوقین ہیں بلکہ خود بھی زبردست شیف ہیں۔

تھامس ڈریو نے گاجر کا حلوہ بنا کر اُس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کر دی۔

اُنہوں نے لکھا کہ پاکستانی پکوان بنانے کا میرا دوسرا سبق گاجر کا حلوہ ہے جو کہ گاجروں کے ساتھ بہت مزیدار اور آسانی سے تیار ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل بھی برطانوی ہائی کمشنر نے روٹی بنا کر اُس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔

تازہ ترین