پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر مستند اسٹاف رکھنے پر 3 میڈیکل لیبارٹیریز کو سیل کردیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلشن آرا نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے ہمراہ ڈبگری میں مختلف میڈیکل لیباریٹریز اور میڈیکل سینٹرز کی چیکنگ کی، جس کے دوران لیباریٹریوں کی رجسٹریشن اور اسٹاف کی تعلیمی اسناد کو چیک کیا گیا۔
چیکنگ کے دوران تین لیباریٹریز کو رجسٹریشن نہ ہونے اور نان کوالیفائیڈ عملے کی موجودگی پر سیل کردیا گیا جبکہ متعدد لیبارٹریز کو نوٹس جاری کیے گئے۔