• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، وارڈ اردلی کو تنخواہ نہ دینے پر عدالت برہم، 15دن میں ادا کرنیکا حکم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے وارڈ اردلی کو گزشتتہ 20ماہ سے تنخواہ نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیا طریقہ ہے بیس ماہ سے اس کو تنخواہ کیوں نہیں دی جا رہی، ہم ان لوگوں کی تنخواہ بند کردیں تو انہیں احساس ہوگا عدالت نے 15دن کے اندر تنخواہ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس محمد نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی درخواست گزار محمد ابراہیم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکا موکل 2018 میں محکمہ صحت میں بطور وارڈ اردلی بھرتی ہوا تھا تاہم ابھی تک انہیں تنخواہ ادا نہیں کی گئی جبکہ وہ گزشتہ 20 ماہ سے مسلسل ڈیوٹی دے رہا ہے تنخواہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے انہیں مالی مسائل کا سامنا ہے دوسری جانب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے انہوں عدالت کو بتایا کہ ڈی ایچ او میں لیڈی دائی کی نشست خالی تھی تاہم لیڈی دائی کی بجائے وارڈ اردلی کو اس پوسٹ پر لیا گیا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ محکمانہ مسئلہ ہے اس بندے کو لئے ہوئے 20 ماہ ہو گئے ہیں مگر ابھی تک انہیں تنخواہ ادا نہیں کی گئی فاضل بینچ نے 15 روز کے اندر درخواست گزار کو تنخواہ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
تازہ ترین