وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کی ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور کامیاب ہوگی۔
لاہور سے جاری بیان میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند ماہ میں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مزید بلند کردیا ہے، کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی، دنیا اب مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی بحران سے غافل نہیں رہ سکتی۔