• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب سکھر کی کارروائی ، پی پی رہنما زبردست خان گرفتار

قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سرگرم کارکن زبردست خان مہر کو حراست میں لے لیا ہے۔

نیب کی جانب سے زبردست خان مہر پر محکمہ خوراک میں باردانہ کی خرید و فروخت کے ذریعے مبینہ کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نیب نے جانب سے کارروائی ان کی رہائش گاہ علی واہن میں کی گئی ،جس کے بعد زبردست خان مہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پہلے سے ہی نیب سکھر کی حراست میں ہیں۔

تازہ ترین