• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاسم سوری کا الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

قاسم سوری کی جانب سے ایڈووکیٹ نعیم بخاری نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔

ایڈووکیٹ نعیم بخاری نے دائر درخواست میں کہا کہ الیکشن ٹریبونل نے شواہد کا جائزہ نہیں لیا، انتخابی عمل میں بےضابطگیاں میرے مؤکل سے منسوب نہیں ہوسکتیں۔

انہوں نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ اپیل کو کل سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبداللّٰہ بلوچ نے قاسم سوری کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن ٹربیونل میں اس کیس کی سماعت ایک سال سے زائد عرصے تک جاری رہی جبکہ کیس میں نادرا نے ووٹوں کی بائیو میٹرک رپورٹ بھی ٹربیونل میں جمع کرائی تھی۔

تازہ ترین