وزیراعظم عمران خان نے بچوں کے اغوا اور گمشدگی کےکیسز کے تدارک کےلئے ’ میرا بچہ الرٹ ‘ کے نام سے خصوصی ایپ بنانے کی ہدایت کردی ۔
وزیراعظم عمران خان نے بچوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات جیسے اغوا اور گمشدگی کے معاملے میں خصوصی ایپلی کیشن بنانے کی ہدایت کردی ۔
وزیراعظم کی ہدایت پر ’ میرا بچہ الرٹ ‘ اپیلی کیشن دو ہفتوں میں تیار کرلی جائے گی۔
اپیلی کیشن کی مدد سے گمشدہ بچے کے درج ذیل کوائف فوری طور پر پولیس حکام تک پہنچ جائیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ میرا بچہ الرٹ اپیلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک ہوگی۔